وڈیو: سعودی عرب میں رہائشی علاقے میں شیر کا گشت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے منگل کے روز بتایا کہ مشرقی صوبے کے شہر الخبر کی سڑکوں پر نکل آنے والے شیر پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے نتیجے میں شہر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وڈیو کلپوں میں شیر کو رہائشی علاقوں میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ مرکز نے اپنے بیان میں بتایا کہ شیر کو نیند آور انجیکشن لگا کر اسے جانوروں کے طبی ماہرین کی نگرانی میں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ شیر پر قابو پانے کی کارروائی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

الخبر شہر کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غفلت کے ذمے دار کا محاسبہ کیا جائے تا کہ آئندہ رہائشی علاقوں میں درندوں کی موجودگی کی وجہ سے کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں