اسرائیل کی شام پر بمباری، چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ میں شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے مانیٹر کے مطابق وسطی شام میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ایک شامی فوجی اور تین ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل شام کی سرکاری نیوز ایجنسی SANA کے مطابق صوبے حمس کے شہر تدمر کے قریب حملے میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

شامی عرب نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شب 11 بج کر 34 منٹ پر تدمر کے علاقے میں ایک کمیونیکیشن ٹاوراور دیگر املاک کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق اس حملے میں شام میں موجود ایرانی املاک کو نشانہ بنایا گیا جن میں مواصلاتی ٹاور بھی شامل تھا۔

آبزرویٹری کےمطابق حملے میں ایک شامی فوجی اور تین ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے تھے مگر ان جنگجوئوں کی قومیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہوسکا۔اس کے علاوہ سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

اس سے قبل پچھلے ہفتے کے دوران بھی اسی فوجی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو ایران نواز غیر ملکی جنگجو ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے اسرائیل شام کے اندر گاہے بگاہے حملے کرتا رہتا ہے جس میں شامی فوج، ایرانی اورلبنانی حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اسرائیلی حکومت خال ہی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے مگر اس نےباربار یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کو شام میں قدم نہیں جمانے دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں