.

الریاض تفریحی سیزن پانچ دن دور،’سرپرائزنگ ایونٹس‘ میں فن کار پٹ بل کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ تُرکی آل الشیخ نے ریاض سیزن 2021 کی افتتاح کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں کے دوران ’سرپرائزنگ ایونٹس‘ کا اعلان کیا ہے۔ 20 اکتوبر کو شروع ہونے والے ریاض سیزن میں شہریوں کو تفریح کے ناقابل یقین مواقع، پروگرامات اور تفریحی سلسلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ فن کار پٹ بل بھی شامل ہوں گے جو تفریحی سیزن میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

آل الشیخ نے ٹویٹر پر لکھا کہ "ریاض سیزن کا افتتاحی پروگرام بہت بڑا ہوگا۔ اس میں پیش کیے جانے والے پروگرامات میں سے بیشتر ہمارے تصور سے بالا تر ہیں۔ بلیوارڈ کے قریب منعقد ہونے والے پروگرامات میں بین الاقوامی فنکار پیٹ پال افتتاحی اسٹیج پر ایک بڑی پارٹی میں جلوہ گر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض سیزن کے لیے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ ایونٹس کے پیکیج کو عوام الناس کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے۔ جو ان کے زبردست جذبے کا ثبوت ہے۔ لوگ تفریحی پروگرامات اور ایونٹس کی تاریخ کا انتظارکررہے ہیں۔ اس سیزن میں ونٹرونڈ لینڈ، آرٹسٹ محمد ہنیدی کا سلام اسکوائر کا ڈرامہ ، ریاض سفاری کا آغاز ، مصری آرکسٹرا ،کنسرٹ ، جارج ،سوف،ویل جیسر کا ایک کنسرٹ اور ڈی سولیل میسی 10 موسیقی پروگرمات شامل ہیں۔

حیران کرنے دینے والے پروگرامات

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے انٹرٹینمنٹ (جی ای اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں الریاض سیزن کپ 20 اکتوبر2021 کو شروع ہوگا اور یہ مارچ 2022ء تک جاری رہے گا۔

الریاض سیزن میں 14 تفریحی مقامات مختص کیے گئے ہیں جس میں سعودی قومی کیڈرز کے زیر اہتمام 7500 تقریبات شامل ہوں گی۔ان میں 70 عرب کنسرٹ، چھے بین الاقوامی کنسرٹ، 10 بین الاقوامی نمائشیں، 350 تھیٹریکل پر فارمنس اور 18 عرب ڈراموں کے علاوہ مفت ریسلنگ چیمپئن شپ، دو بین الاقوامی میچ اور 100 انٹرایکٹو تجربات شامل ہیں۔اس کے علاوہ معزز مہمانوں کے لذت کام ودہن کے لیے 200 ریستوران اور 70 کیفے ہوں گے جہاں انواع واقسام کے کھانے دستیاب ہوں گے۔‘‘

اس کے علاوہ ریاض سیزن کے دوران ، 3 کلومیٹر کا واک وے ، 200 سے زیادہ ریستوران ، کیفے اور دکانیں ، 4 تھیٹر ، ایک عالمی میدان ، 500 الیکٹرانک گیمز ، 9 بین الاقوامی اسٹوڈیوز شامل ہیں۔ ایک گولف کورس کے علاوہ ، 12 پیڈل ٹینس کورٹ اور پہلا اور سب سے بڑا اسکائی موبائل لوپ بھی اس سیزن کا حصہ ہے۔

سیزن میں شاعری کی شامیں، 5 ادوار میں لڑائیوں کے تجربات، فوجی ٹینکوں کی آمد، براہ راست گولہ بارود کے ساتھ شوٹنگ، 15 انٹرایکٹو شوٹنگ رینجز اور بہت سے معیاری اور بین الاقوامی ایونٹس شامل ہیں جو پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہوں گے۔

سیزن میں شاعری کی شامیں 5 دوروں میں لڑائی کا تجربہ ، فوجی ٹینکوں پر سوار ہونا ، براہ راست گولہ بارود کے ساتھ شوٹنگ ، 15 انٹرایکٹو شوٹنگ رینجز اور بہت سے معیار اور بین الاقوامی ایونٹس شامل ہیں جو پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہورہے ہیں۔