قدرتی گیس کی غیر مستحکم اسپاٹ مارکیٹ کو منظم کیا جانا چاہیے: سعودی وزیر توانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کا گروپ 'اوپیک پلس' پیداوار کے حوالے سے اپنے سابقہ سمجھوتے پر کاربند ہے جس پر گذشتہ ہفتے اتفاق رائے ہوا تھا۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ماسکو میں توانائی سے متعلق سیمینار کے ضمن میں اپنے ایک بیان میں کہی۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کووڈ کی وبا کے نتیجے میں زائد توانائی کو کم کیا جا رہا ہے۔ ہم اسے بتدریج اور مرحلہ وار انجام دینا چاہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 2022ء ایک مشکل سال ہو گا"۔

Advertisement

شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق قدرتی گیس کی اسپاٹ مارکیٹ مستحکم نہیں لہذا اسے مناسب طور منظم کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک اور سرمایہ کاری کی قلّت اور خریداروں اور فروخت کنندگان کے بیچ رابطہ کاری کی کمی سے قدرتی گیس کی مارکیٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ "ہمیں ماحول کی تبدیلی کے چیلنجوں کے حوالے سے معقول ذہنیت کا حامل ہونا چاہیے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں