.

ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون کی مدد کرنے والی سعودی نرس کی تکریم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک نرس کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کوفوری طبی امداد فراہم کرنے اور اسے اسپتال پہنچانے پر سرکاری سطح پر اس کی تکریم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے شمال میں القریات گورنری میں پیش آیا جہاں نرس عفرا العنزی نے حادثے میں زخمی خاتون کو فوری طور پر دبی امداد فراہم کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا میں اپنی کار پر جا رہی تھی۔ اشارے پر کار روکی۔ اس دوران ایک ٹریفک حادثہ رونما ہوا۔ ایک کار سڑک پر چلتی راہ گیر خاتون کو ٹکر مارتے ہوئے گذر گئی۔ میں نے فوری کار روکی اور دوڑ کر زمین پر پڑی عورت کے پاس پہنچ کر اس کی صحت دریافت کی۔

خاتون نے بتایا کہ اسے سر اور پاؤں میں چوٹیں آئی ہیں۔ خاتون ابھی ہوش میں تھی۔ اس لیے میں نے اس کا بیان ریکارڈ کرنا ضروری سمجھا۔ اس کے بعد خاتون بے ہوش ہوگئی۔ میں نے اسے دوبارہ ہوش میں لانے کی کوشش کی۔

العنزی نے بتایا کہ وہ اسے اسپتال لے گئی۔ اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو زخمی خاتون کی صورت حال بتائی اور ان کے فوری طبی معائنے پر زور دیا۔

العنزی کی اس وقت بروقت طبی امداد پر القریات کے گورنر عبداللہ یاسر ڈائریکٹر محکمہ صحت نے اسے اپنے دفتر میں بلا کر اس کی تحسین اور تکریم کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں