سعودی عرب میں کسٹمز حکام نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے کوکین اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹمز، ٹیکس و زکوۃٰ اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو الگ الگ کارروائیوں میں دو مسافروں سے ڈیڑھ کلو گرام کوکین قبضے میں لی گئی۔ یہ کوکین دونوں مسافراپنے پیٹ میں چھپا کر سعودی عرب لا رہے تھے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انسپکٹر نے ایک مسافر کے معائنے اور تلاشی کا حکم دیا۔ تلاشی کے دوران مسافر کے پیٹ سے اس نے اپنی آنتوں میں 855 گرام کوکین پر مشتمل 91 کیپسول ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدہ اسلامک پورٹ پر 658 گرام سے زائد کوکین اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ یہ کوکین بندرگاہ کے ذریعے آنے والے مسافر کی آنتوں میں چھپائی گئی تھی۔ اس طرح سے پکڑی گئی کوکین کی کل مقدار 1.5 کلو گرام سے زیادہ ہو گئی۔


-
سعودی عرب میں کرونا ’ایس اوپیز‘ میں نرمی، کھلے مقامات میں ماسک کی پابندی ختم
سعودی عرب میں کرونا کے اثرات میں کمی کے بعد عالمی وبا کے حوالے سے اختیار کردہ ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت ... ایڈیٹر کی پسند -
’’میزائل ایئر وار سینٹر 2021‘‘ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی شاہی فضائیہ کی امارات آمد
سعودی شاہی فضائیہ کے سکوارڈن فضائی مشقوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئربیس پر پہنچ گئے، جہاں ’’میزائل ایئر وار سینٹر 2021‘‘ کوڈ نام ... مشرق وسطی -
قدرتی گیس کی غیر مستحکم اسپاٹ مارکیٹ کو منظم کیا جانا چاہیے: سعودی وزیر توانائی
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کا گروپ 'اوپیک پلس' پیداوار کے حوالے سے اپنے سابقہ سمجھوتے پر ... مشرق وسطی