سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا ہےکہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن کے ساتھ آج جمعہ کو واشنگٹن ڈی سی میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے بلنکن سے اسٹریٹجک تعاون کے پہلوؤں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ رابطوں کو تیز کرنے کے لیے کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
مباحثات مثمرة أجريتها اليوم مع وزير الخارجية الأمريكي @ABlinken بحثنا خلالها العديد من المواضيع ومنها تعزيز أوجه التعاون الاستراتيجي بكافة المجالات والعمل على تكثيف التنسيق المشترك في العديد من القضايا الإقليمية والدولية التي تهم بلدينا الصديقين pic.twitter.com/vZnnmMfF8v
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) October 14, 2021
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن میں یمن میں تنازع کے خاتمے کے دیرپا حل تک پہنچنے کے مشترکہ ہدف پر بھی گفتگوکی گئی۔
حوثیوں کے حملوں کی مذمت
اس موقعے پر امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکی حکومت سعودی عرب کی سرزمین اور عوام کے دفاع میں مدد کرنے کےلیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مملکت پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔ دونوں ورزا خارجہ اجلاس میں دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فيصل بن فرحان: العلاقة مع واشنطن مهمة للمنطقة والعالم
— العربية (@AlArabiya) October 14, 2021
#العربية pic.twitter.com/ysZTMsDFZ6
اس سے قبل دونوں وزراء نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں بلنکن نے مضبوط اور اہم شراکت داری پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔اس موقعے پر شہزادہ فیصل بن فرحان سے یمن اور ایران کے امور پر بات چیت کی گئی۔
بلينكن: لدينا شراكة قوية مع المملكة العربية السعودية
— العربية (@AlArabiya) October 14, 2021
#العربية pic.twitter.com/7ZtXCWDhjJ
سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مملکت اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ گذشتہ جون میں یمن میں حوثی ملیشیا کی ایران کی مالی معاونت اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گرد تنظیموں کو روکنے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔