’’میزائل ایئر وار سینٹر 2021‘‘ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی شاہی فضائیہ کی امارات آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی شاہی فضائیہ کے سکوارڈن فضائی مشقوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئربیس پر پہنچ گئے، جہاں ’’میزائل ایئر وار سینٹر 2021‘‘ کوڈ نام سے مشترکہ فضائی مشقیں کی جائیں گی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی فضائیہ کے یونٹس کا استقبال امارات میں متعین ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ محمد الحصان اور رائل سعودی ایئر فورس کے گروپ کمانڈر کرنل عید بن سعید القحطانی نے کیا۔

سعودی ایئر فورس کے گروپ کمانڈر کرنل عید القحطانی نے کہا کہ فضائی مشقوں میں شاہی فضائیہ کے تمام یونٹس شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے امارات کے الظفرہ ایئر بیس پر تمام آلات اور دوسرا ضروری ساز وسامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ مشقوں میں سعودی فضائیہ کے یونٹس ایف 15 سی ای کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں- انہوں نے ان مشقوں کو عالمی سطح پر انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کی یہ عسکری نوعیت کی مشقیں حقیقی حالات سے ملتی جلتی صورت حال میں کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں انتہائی مہارات اور تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر کے بعد شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں