سعودی عرب میں ایک خاتون آرٹسٹ نے دیو ہیکل کوہ طویق کی چٹانوں کو اپنے آرٹ کینوس کے طور پر چن لیا ہے جس میں فنکارہ نے رضا کارانہ طور پر قدرت کی اس ٹھوس تخلیق [پتھر] پر سنگ تراشی کے بعد اسے منفرد فن پاروں میں تبدیل کرنے کا طریقہ ایجاد کیا۔
ماہا الکافی کے سنگ تراش کر تیار کیے گئے فن کے نمونوں کو آرٹ کی کئی نمائشوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی جن سے ’راک آرٹ‘ کے کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملی۔
سعودی فائن آرٹسٹ ماہا الکافی آرٹ سکولوں میں تمام "لطیف رنگوں" پر کام کرنے کی صلاحیت اور آرٹ ٹولز سے لیس ہیں۔اس نے اپنے ڈرائنگ برش کے ذریعے حقیقت پسندانہ، مافوق الحقیقت اور کعبی نقاشی کے فن پارے تخلیق کیے تاکہ طائف کی بڑی چٹانوں پر اپنےکلچر کو زندہ کرتے ہوئے غیر روایتی انداز میں پینٹگز کے رنگ بکھیرے جا سکیں۔
مہا الکافی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سعودی عرب کے مختلف پہاڑی علاقوں بالخصوص طویق کے پہاڑوں سے پھتر جمع کیے۔

وہ کہتی ہیں کہ میں نے بڑے پتھروں پر ڈرائنگ کا طریقہ منتخب کیا۔ان میں سے بعض کا وزن بعض اوقات تقریبا ایک ٹن تک ہوتا ہے۔ میں نے اپنی ان راک پیٹنگز میں سعودی رہ نماؤں اور دانشوروں کی شخصیتوں کو نمایاں کیا ہے تاکہ وہ میری پیٹنگز کے ہیرو ثابت ہوں۔ پھرانہیں جدہ کی آرٹ اینڈ کلچرآرگنائزیشن کی نمائش میں پیش کیا گیا۔
آرٹ کا مقصد ورثے کو محفوظ کرنا ہے
مہا الکافی نے مزید کہا کہ "میں نے قدیم سجاوٹ کو پینٹ کیا جو سعودی عرب میں ثقافتی تنوع کا اظہار اور مملکت کے ہرعلاقے کی تہذیب کو دوسروں تک منتقل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس دوران نباتی ڈیکوریشن، پھولوں اور ان کی پتیوں اور انجینئرنگ ارٹ کو چٹانوں پر منقش کیا جن کا مرکزی خیال اسلامی نقش ونگاری سے لیا گیا اور انہیں مختلف تعبیری آرٹ میں منتقل کیا گیا۔ ان میں جنوب میں آرٹ، عسیری بلی جیسے طریقے شامل ہیں۔ میں نے اپنی ان پیٹنگز میں حب الوطنی اور ثقافتوں کے باہمی میل جول کو بھی اجاگر کرنے کی منفرد کوشش کی ہے۔
آرٹ کا آغاز کب کیا؟
اپنی شروعات کے بارے میں ماہا کہتی ہیں کہ میں نے ان پینٹنگز کی شروعات القصیم، الدوادمی اور طائف علاقائی کلچر کے اظہار سے کیا۔ اس کے بعد اگلی منزل جدہ اور اس کے بعد ریاض تھا۔ میں نے ہر شہر میں پتھروں کی سجاوٹ کے نمونے تیار کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ الکافی انگریزی کی معلمہ، جسفت اور آرٹ وکلچر آرگنائزیشن کی رکن اور ’اثرا‘ کی رکن ہیں۔ اس نے اندرون اور بیرون ملک کئی نمائشوں میں حصہ لیا۔
-
سعودی عرب : مکمل گنجائش کے ساتھ تقریبات کی اجازت، شادی ہالزمیں تیاریاں شروع
سعودی عرب میں تقریبات (شادی وغیرہ) کے انعقاد کے ہالوں نے کل اتوار کے روز سے بکنگ کی وصولی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ عرصے کے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ’کتاب دوست خاتون‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول
گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے الریاض بین الاقوامی کتاب میلے سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا اور سعودی حلقوں کی زینت بنی ہے۔ اس تصویر میں ایک خاتون ... مشرق وسطی