یمن کے شہر العبدیہ میں 160 حوثی ہلاک اور 11 فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے آج ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے دوران میں العبدیہ ضلع میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے 32 کارروائیاں کیں۔ اتحادی فورسز نے کارروائیوں میں ملیشیا کی گاڑیوں اور جگنجوؤں پر حملے کیے۔

عرب اتحاد کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 160 ارکان ہلاک ہوئے اور 11 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

حوثی ملیشیا کو کل جمعے کے روز مارب صوبے کے مغربی حصے میں یمنی فوج اور عرب اتحاد کے ہاتھوں کاری ضرب کا سامنا کرنا پڑا۔

یمنی مسلح افواج کے میڈیا مرکز کے مطابق اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کی کمک کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ایران نواز ملیشیا کو بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑا۔

اتحادی افواج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دیہات اور قصبوں میں شہریوں کو راکٹوں اور محاصرے کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ ایران نواز ملیشیا کی ہٹ دھرمی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ حوثی ملیشیا رواں سال فروری سے اس تزویراتی اہمیت کے حامل صوبے پر حملے کر رہی ہے جو تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔ البتہ مقامی قبائل اور یمنی فوج کی شدید مزاحمت کے باعث ایران نواز ملیشیا کی صوبے میں داخل ہونے کی کوشش ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں