سعودی عرب : مکمل گنجائش کے ساتھ تقریبات کی اجازت، شادی ہالزمیں تیاریاں شروع
سعودی عرب میں تقریبات (شادی وغیرہ) کے انعقاد کے ہالوں نے کل اتوار کے روز سے بکنگ کی وصولی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ عرصے کے دوران میں بکنگ کا تناسب زیادہ رہے گا۔ کرونا کی وبا کے سبب ہالوں میں تقریبات کا انعقاد روک دیا گیا تھا۔
مکہ مکرمہ میں تقریبات کے ایک ہال میں سرمایہ کاری کرنے والے ممدوح العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ان ہالوں کا ایک رات کا کرایہ 15 ہزار ریال سے لے کر تقریبا 80 ہزار ریال تک ہوتا ہے۔ ہالوں کے حجم اور ان میں پیش کی جانے والے خدمات کے لحاظ سے نرخ مختلف ہوتے ہیں۔
ایک شادہ ہال میں بکنگ کے ذمے دار زکریا محمد نے واضح کیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ نوٹیفکیشن سامنے آنے کے بعد ہالوں نے صفائی اور دیگر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ اس طرح اب مکمل گنجائش کے ساتھ پھر سے تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شادی ہالوں کی مارکیٹ میں گاہکوں کو کشش دلانے کے لیے بھرپور مسابقت دیکھنے میں آئے گی۔ اس حوالے سے خصوصی رعائتی پیکجز بھی پیش کیے جائیں گے۔
اس پیش رفت کے ساتھ ڈیکوریشن اور پھولوں کی دکانوں میں بھی تجارتی سرگرمیوں کا تناسب بڑھ جائے گا۔ اس کے علاوہ کیٹرنگ کے کاروبار میں بھی یک دم تیزی دیکھی جا سکے گی۔
-
سعودی عرب : ینبع، املج، الوجہ اور ضباء کے لیے ترقیاتی اتھارٹی کے قیام کا شاہی فرمان
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے ملکت میں ینبع ، املج ، الوجہ اور ضباء کے علاقوں کی ترقی کے واسطے ایک اتھارٹی بنانے کا فرمان جاری کیا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ’کتاب دوست خاتون‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول
گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے الریاض بین الاقوامی کتاب میلے سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا اور سعودی حلقوں کی زینت بنی ہے۔ اس تصویر میں ایک خاتون ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کرونا ’ایس اوپیز‘ میں نرمی، کھلے مقامات میں ماسک کی پابندی ختم
سعودی عرب میں کرونا کے اثرات میں کمی کے بعد عالمی وبا کے حوالے سے اختیار کردہ ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت ... ایڈیٹر کی پسند