مصر میں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔ یہ فون مریض نے کئی ماہ قبل نگل لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں ایک شہری کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیلا ہوا ہے۔

مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے باور کرایا کہ ہنگامی طور پر مریض کے آپریشن کی ضرورت ہے تا کہ درد کا سبب بننے والی عجیب سی چیز کو معدے سے نکالا جا سکے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اس عجیب سے چیز کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ ایک موبائل فون تھا ۔

یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا جس کے سبب مریض کے پیٹ میں کھانا پھنس گیا۔ آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور اسے مطلوبہ دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔
-
مصری اداکارکے ساتھ پرواز میں دو جرمن فضائی میزبانوں کا ڈانس
مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا بدھ کے روز ایک فضائی کمپنی کے طیارے میں دوران پروازمصری اداکار محمد رمضان کے ساتھ رقص کرنے والی ... مشرق وسطی -
ٹکنالوجی کی عبقری کمپنی ’’ایپل‘‘ نے چین میں قرآن کریم کی معروف ایپ بند کر دی
معروف ٹکنالوجی کمپنی ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے۔ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ... بين الاقوامى