اردن:شیگیلا انفیکشن کےکیسوں کے بعد بعض شہروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن نے شیگیلا بیکٹیریا کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے دو شہروں جیراش اورعجلون میں اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں ایک دن کے لیے معطل کردی ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں انسانی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظراس معطلی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

اردن کی وزارتِ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ تدریسی سرگرمیاں سینی ٹائزیشن آپریشنز کے لیے معطل کی گئی ہیں اوراسکولوں کو فی الحال آن لائن لرننگ پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام جیراش اور عجلون میں پانی کے ذرائع، ریستوران اور بیکریوں سے نمونے اکٹھے کررہے ہیں تاکہ شیگیلا بیکٹیریا کے مآخذ کا تعیّن کیا جاسکے۔اس بیکٹیریاسے 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے تھے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے العربیہ کو بتایا کہ ہفتے کے روز شیگیلا کے 14 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی۔البتہ اس انفیکشن کے کیسوں کی تعداد قابو میں ہے اور زیادہ تر متاثرہ افراد کواسپتالوں میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

شیگیلا آنتوں کاانتہائی متعدی انفیکشن ہے۔ یہ بیکٹیریا کے ایک خاندان کی وجہ سے ہوتا ہے جسے شیگیلا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ میوکلینک کے مطابق اس انفیکشن کی بنیادی علامت اسہال اوردست ہیں اور یہ اکثرخونی ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ شیگیلا انفیکشن کی علامات میں خونی ہیضہ، پیٹ میں درد، بخاراورمتلی یا قے شامل ہیں۔یہ انفیکشن عام طورپر شیگیلا بیکٹیریا کو حادثاتی طور پر نگلنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔یہ بیکٹیریا آلودہ خوراک یا پانی کے ذریعے معدے میں جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں