.

حرم مکی میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے پوسٹر ہٹا دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدرات عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پرحرم مکی کو مکمل طورپر نمازیوں کے لیے کھولے جانے کے بعد حرم شریف میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے لیے جگہ جگہ لگائے گئے بورڈ اور پوسٹر ہٹا دیئےگئے ہیں۔

سماجی فاصلے کے یہ پوسٹر ایک ایسے وقت میں ہٹائے گئے ہیں جب دوسری طرف مسجد حرام کو مکمل طورپر نمازیوں کے لیے کھولنے اور ایس اوپیز میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق آج اتوار سے مملکت میں کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم بند مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ مسجد حرام میں پوری گنجائش کےتحت نمازیوں کی آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔