.

سعودی عرب کے جنوبی صوبے کی سمت بھیجے گئے 2 دھماکا خیز ڈرون طیارے تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے کی سمت بھیجے جانے والے دو دھماکا خیز ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

آج اتوار کے روز اتحاد نے بتایا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کی دفاعی افواج نے جازان کی سمت بھیجا گیا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔

یہ ڈرون طیارہ حوثی ملیشیا نے بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے گذشتہ عرصے کے دوران میں حوثیوں کی جانب سے مملکت کی سمت بھیجے گئے متعدد دھماکا خیز ڈرون طیارے تباہ کیے۔