سعودی فٹبال لیگ میں 100% تماشائیوں کی شرکت کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں وزارت کھیل نے سعودی فٹبال لیگ میں تماشائیوں کی شرکت کا تناسب 100% تک بڑھا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق آج اتوار کے روز سے آٹھویں 'محمد بن سلمان پروفیشنل کپ' کے میچوں پر ہو گا۔

وزارت کھیل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں صرف ان لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کرونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں۔

سعودی لیگ میں آج اتوار کے روز تین میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ ان میں الفتح کلب کا مقابلہ التعاون کلب سے ، الحزم کلب کا الفیصلی کلب سے اور ضمک کلب کا الاتحاد کلب سے ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں