سعودی عرب کے ساتھ جاری بات چیت مثبت ہے: ایرانی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور یہ بات چیت دو طرفہ اور علاقائی سطح پر ہوئی۔

ترجمان نے آج پیر کے روز بتایا کہ "رابطے جاری ہیں اور بات چیت کی فضا احترام اور سنجیدگی پر مبنی تھی"۔ انہوں نے کہا کہ "بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے جو کچھ پھیلایا جا رہا ہے وہ صرف قیاس آرائیاں ہیں ،،، ہم نے سعودی وفد کے ایران کے دورے کی خبر کی تصدیق نہیں کی"۔

Advertisement

اس سے قبل جمعے کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری بات چیت کو سنجیدہ اور پُر مغز قرار دیا تھا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بن فرحان کا کہنا تھا کہ مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں