عینی شاہدین اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی میناء الاحمدی ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
کویت کی سرکاری پٹرولیم کمپنی [KNPC] کے مطابق "آگ بجھانے کے لئے فائر فائٹنگ عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔"
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کے مطابق ریفائنری کی عمارت سے دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد دھواں اور آگ کی لپٹیں بھی دکھائی دی گئی۔
KNPC کی ٹوئٹ کے مطابق "عمارت کے متاثرہ حصے اور اس کو جانے والی تمام تیل کی پائپوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ریفائنری کی فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریفائنری کے دیگر شعبوں کو اس آتشزدگی کے باعث فرق نہیں پڑا ہے۔"
اس سے قبل پچھلے ماہ کے دوران KNPC نے اعلان کیا تھا کہ میناء الاحمدی ریفائنری میں توسیعی منصوبے کے تحت ریفائنری کی پیداوار 3 لاکھ 46 ہزار بیرل فی دن تک بڑھائی جائے گی۔
-
سعودی عرب کے بعد اب کویت میں بھی خواتین فوج میں شامل ہو سکیں گی
کویت نے اب خواتین کو بھی فوج میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس خلیجی ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب خواتین بھی عسکری عہدوں پر کام کر سکیں گی۔ ... مشرق وسطی -
کویت میں ’شارٹس‘ میں اذان دینے والا موذن معطل، انکوائری شروع
کویت میں وزارت اوقاف نے بلاک 1 کے علاقے الرحاب میں عبداللہ بن جعفر مسجد کے موذن کو معطل کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ موذن پر الزام ہے کہ اس نے ... مشرق وسطی -
کویت میں مقیم غیرملکی اپنے نام کتنی گاڑیاں رجسٹرکرا سکتے ہیں؟
کویت کی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کے نام رجسٹر کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد کومحدود کرنے کافیصلہ کیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بہت سے غیرملکی متعدد ... بين الاقوامى