.

جازان میں 'کافی' کی فصل کی کٹائی کا سیزن شروع ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے جازان میں Coffee کے کاشت کاروں نے فصل کی کٹائی شروع کر دی ہے۔ کافی کے کھیت الدائر بن مالک ضلع کے پہاڑی علاقے میں واقع ہیں۔

اس حوالے سے ایک کاشت کار حسن جمعان العلیلی نے بتایا کہ رواں سال کاشت وافر ہو گی۔ العلیلی کے مطابق علاقے میں کافی کے درخت سطح سمندر سے 1600 سے 1800 میٹر کی بلندی پر واقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کاشت کار جازان صوبے میں پہاڑی علاقوں کے مختلف مقامات پر کافی کی فصل کاٹنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ جازان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کافی کاشت کرنے والے کسانوں کی تعداد 1060 ہے۔ ان میں 657 یعنی 62% کاشت کار الدائر بنی مالک ضلع میں ہیں۔

اسی طرح صوبے میں کافی کے درختوں کی مجموعی تعداد 1.713 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 1.224 لاکھ یعنی 71% الدائر بنی مالک ضلع میں ہیں۔ جازان میں کافی کی سالانہ اوسط پیداوار 3.697 لاکھ کلو گرام ہے۔