سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ایلچی سے خطے میں ایرانی ملیشیاؤں کے خطرے پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کل بدھ کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الریاض میں امریکی خصوصی ایلچی برائے ایران رابرٹ مالے سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوٗ کے خطے اور دنیا کے استحکام کے لیے خطرے اور ان کے لیے تہران کی حمایت کو روکنے کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایران کے لیے امریکی ایلچی نے کل بدھ کو ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، ایران کے متنازع جوہری پروگرام اور اس حوالے سے عالمی مذاکراتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس ایجنسی کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ایلچی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایران کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں