اللہ کے عظیم گھر میں فرزندان توحید کی نماز کے لیے صف بندی کے ایمان پرور مناظر
جمعرات کو نماز عشاء اور نماز جمعہ کے دوران مسجد حرام میں نماز میں صف بندی کے دلکش اور ایمان پرور مناظر سوشل میڈیا کی زینت بنے۔ ان مناظر کو سوشل میڈٰیا پر غیر معمولی طور پر سراہا گیا اور اُنہیں مسجد حرام میں عبادت اور نماز کے شاندار مناظر قراردیا گیا۔ ان مناظرمیں نمازیوں کو حق تعالیٰ شانہ کے سامنے خشوع اور خضوع کے ساتھ حالت قیام میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ان روح پرورمناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد حرام اور کعبہ شریف کا مطاف نمازیوں سے کھچا کھچ بھرئے ہوئے ہیں۔
ڈیڑھ سال کی بندشوں کے بعد آج پہلی جمعہ کی نماز تھی جس میں مسجدحرام اور مسجد نبوی کو پوری گنجائش کے تحت کھولا گیا ہے۔ اس موقعے پر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے نمازیوں کی سہولیات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گیے تھے تاکہ نمازی اور معتمرین اطمینان کے ساتھ خطبہ جمعہ سن سکیں اور نماز ادا کرسکیں۔

اس موقعے پر مسجد حرام میں آمد ورفت کے لیے 50 دروازے کھول دیے گئے تھے۔ نمازیوں اور زائرین کی خدمت پر4 ہزار رضا کاروں کو مقرر کیا گیا تھا جب کہ مسجد حرام کو دن میں 10 بار صاف اور معطر کرنے کا بھی باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین کی سروسز فیلڈ افیئرز اور انوائرمنٹل پروٹیکشن کے سربراہ محمد الجابری نے بتایا کہ یجنسی نے نماز جمعہ کے لیے تمام ضروری انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ تاکہ نمازی اور زائرین اطمینان کےاور سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح ایجنسی نے مسجد حرام کے تمام مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا۔ مقدس مقام میں عطر بیزی کی گئی۔ اس موقعے پر80 ہزار لیٹر طہارتی مواد استعمال کیا گیا۔ شاہ فہد توسیع اور مسجد حرام کی دیگر منزلوں میں عطر کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ اس موقعے پر1500 لیٹر عطریات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
-
سعودی شہری کی طرف سے مسجد حرام کے ملازمین میں نقد رقوم کی تقسیم
سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مقامی سعودی شہری کو مسجد حرام میں حرم مکی کی صفائی کرنے والے رضا کاروں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی مساجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مُملکت کی مساجد میں کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظرنمازیوں کے ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی ویمن ’ایرو فیڈریشن کپ‘ کی فاتح خواتین کون ہیں؟
سعودی عرب کی خواتین کھلاڑیوں نے تیر اندازے کے مقابلوں میں میڈل حاصل کیے ہیں۔سعودی تیر انداز لارا مبارک زنان نے 18 میٹر کے تیر اندازی کے مقابلے میں ... مشرق وسطی