بینیٹ کی ماسکو میں پوتین سے ملاقات، ایران اور شام کے امور پربات چیت
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پراسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر ولادی میر پوتین سےآج روس کے شہر سوچی میں ملاقات کی۔ دونوں رہ ماؤں نے شام اور ایران کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔
العربیہ اور الحدث چینلوں کےذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نےروسی صر پوتین کو آگاہ کیا کہ تل ابیب شام پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا جبکہ روسی صدر نے مطالبہ کیا کہ شام پر حملوں میں حکومتی اداروں اور بنیای ڈھانچے کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

روسی صدر نے بینیٹ کو یقین دلایا کہ روس اور اسرائیل کے شام کے حوالے سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن اس کے ساتھ رابطے کے نکات بھی ہیں۔
العربیہ اور الحدث ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ پوتین نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو ’’ ڈرون کے خطرے ‘‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے تل ابیب کے ساتھ ایک ٹیم بنانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔
بینیٹ کے ساتھ اپنی بات چیت کے آغاز میں صدر پوتین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو سراہا اور کہا کہ شام سمیت مشرق وسطیٰ میں روس اور اسرائیل کے کئی مفاات مشترک ہیں۔

صدر پوتین نے اس ملاقات کو منفرد اور قابل اعتماد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو تل ابیب کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھےگا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ بینیٹ اپنے پیشرو نیتن یاھو کے طرز عمل پر کام جاری رکھے گا۔
-
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے اسرائیلی فضائیہ کی تربیت کا دوبارہ آغاز
اسرائیلی فضائیہ نے دو سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ایران کے جوہری ٹھکانوں پر ممکنہ فوجی حملے کے واسطے تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی "چینل ... بين الاقوامى -
اسرائیل نے شام میں ایرانی پڑاؤ کے منصوبہ ساز کو نشانچی کے ہاتھوں ہلاک کیا
اسرائیلی میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ ہفتے کے روز شام میں میں ہلاک ہونے والا سابق رکن پارلیمنٹ مدحت صالح بشار الاسد کی انٹیلی جنس کا افسر اور ... مشرق وسطی -
اسرائیل 4 ہزار فلسطینیوں کے مقامی آبادی کے طور پر اندراج پر آمادہ
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ تقریبا 4000 فلسطینیوں کے مغربی کنارے میں بطور مقامی آبادی اندراج پر آمادہ ہو گیا ہے۔ یہ افراد کئی برسوں سے اسرائیل کے زیر ... بين الاقوامى