تینوں رب دیاں رکھاں : سعودی عرب کے تمام طیاروں پر تحریر عبارت کا پس منظر کیا ہ ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ثقافتی تحقیق کے ادارے "دارة الملك عبدالعزيز" نے مملکت میں تمام شہری اور عسکری طیاروں پر لکھی عبارت "الله يحفظك" (اللہ تمہاری حفاظت فرمائے) تحریر کیے جانے کا سبب بیان کیا ہے۔

دارہ کے مطابق یہ کہانی 1419ء ہجری میں اس وقت شروع ہوئی جب شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر F15S طیاروں کی آخری کھیپ حوالے کی جا رہی تھی۔ اس کھیپ کے استقبال کے لیے اُس وقت کے ولی عہد (شاہ) عبداللہ بن عبدالعزیز فضائی اڈے پر موجود تھے۔

اس موقع پر ولی عہد نے قلم طلب کیا اور ایک طیارے پر یہ عبارت "الله يحفظك" تحریر کر دی۔ بعد ازاں جب شاہ عبداللہ نے تخت سنبھالا تو انہوں نے تمام شہری اور عسکری طیاروں پر مذکورہ عبارت تحریر کیے جانے کی منظوری دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں