سعودی عرب کی خواتین کھلاڑیوں نے تیر اندازے کے مقابلوں میں میڈل حاصل کیے ہیں۔
سعودی تیر انداز لارا مبارک زنان نے 18 میٹر کے تیر اندازی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یہ میڈل سعودی ایرو فیڈریشن کپ برائے خواتین کی کیٹی گری میں حاصل کیے گئے ہیں۔ یہ مقابلہ الریاض کلب کے گراؤنڈ میں منعقد کیا تھا تھا۔ تیری اندازی میں سعودی عرب کی دو شیزہ صبا الرشید نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جب کہ امونا ھوساوی نے تیسرے نمبر پر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر اسماء بنت فیصل الشعبان نے تیر اندازی کے مقابلوں کی تین کیٹیگریوں کا (18 میٹر - 30 میٹر - 70 میٹر) کا اعلان کیا تھا۔ ان تینوں مقابلوں میں فاتح خواتین کو میڈل دیے گئے۔

تیراندازی کے 30 میٹر مسافت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن دلال المقیرن نے جیت کر گولڈ میڈل جیتا۔ امنیہ ملیباری نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اور نیدا الینا نے تیسری پوزیشن جیت کر کانسی کا میڈل حاصل کیا۔
تیر اندازی کے 70 میٹر مقابلوں میں مشاعل العتیبی نےگولڈ میڈل حاصل کیا۔ شادن المرشود نے دوسری پوزیشن اور سارہ بنت سلوم نے تیسری پوزیشن جیت کر کانسی کا تمغہ جیتا۔
سعودی ایرو فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مشعل بن عبدالمحسن الحکیر نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان سے خواہش کی کہ وہ آنے والے ٹورنامنٹس میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں۔
-
تینوں رب دیاں رکھاں : سعودی عرب کے تمام طیاروں پر تحریر عبارت کا پس منظر کیا ہ ؟
سعودی عرب میں ثقافتی تحقیق کے ادارے "دارة الملك عبدالعزيز" نے مملکت میں تمام شہری اور عسکری طیاروں پر لکھی عبارت "الله يحفظك" (اللہ تمہاری حفاظت ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی وادی ’خمران‘جہاں درخت خود اگتےہیں
سعودی عرب کےجنوب مغربی علاقے جازان میں العارضہ گورنری میں واقع وادی "خمران" اس علاقےکی مشہور وادیوں میں سے ایک ہے۔ اس وادی کی ایک خاص بات یہ ہےکہ یہ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب:12 سال سے کم عمرطلبہ کی جماعتوں میں حاضری پرعمل درآمد ملتوی
سعودی عرب میں وزارتِ تعلیم نے 12 سال سے کم عمرطلبہ کی جماعتوں میں ذاتی حیثیت میں تدریس کے لیے حاضری ملتوی کردی ہے۔اس سے قبل وزارت نے 12 سال سے کم ... بين الاقوامى