.

سعودی ولی عہد کی دعوت پر عمران خان سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی دعوت پر کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کریں گے۔ دورہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک سمیت خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےبزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔ سر سبز پاکستان، سرسبز مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب منصوبہ دنیا کے لیے بیش بہا تحفہ ہیں۔