شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی مآرب کے1800 بےگھرخاندانوں کی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعرات کے روز شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے ہنگامی خوراک پروگرام کے تحت یمن کےجنگ زدہ علاقے مآرب میں 1800 بے گھر خاندانوں میں خوراک کی شکل میں امداد فراہم کی ہے۔ یمن میں اس وقت مقامی سطح پر 11ہزارسے زاید خاندان حوثی ملیشیا کی چھیڑی جنگ کی وجہ سے گھر بارسے محروم ہو کر عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

یمن کی شمال مشرقی مآرب گورنری مآرب کے تمام ڈاریکٹوریٹس جنگی حالات کا سامنا کررہے ہیں اور شہری آبادی گھروں باہر زندگی بسر کرنےاور عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہے۔

Advertisement

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں، ڈرون طیاروں ،ٹینکوں اور بھاری توپ خانے سے شہری آبادی، بستیوں حتیٰ کہ ان کے کھیتوں اور فصلوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مآرب گورنری میں ’آئی ڈی پیز‘ کیمپوں کے انتظام کے لیے ایگزیکٹو یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سیف مثنیٰ اور گورنری میں شاہ سلمان ریلیف سینٹرکے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الصیعری نے بتایا کہ اس امداد میں خوراک کے 1،800 پیکٹ، 250 خیمے ، اور 250 شیلٹرز جن میں کھانا پکانے کا مختلف سامان بھی شامل ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہنگامی امداد سعودی عرب کی یمن میں بے گھر ہونے والے افراد کی مشکلات کم کرنے میں مدد دے گی۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمقامی آبادی کی طرف سےاپیلوں کےجواب میں دی گئی ہے۔

یمن میں آئی ڈی پیز کیمپوں کے انتظام کے لیے ایگزیکٹو یونٹ نے گذشتہ ستمبر کے شروع سے اب تک صوبہ مآرب کے جنوبی اضلاع سے 3 ہزار سے زائد خاندانوں کی نقل مکانی کا انکشاف کیا ہے۔ یہ لوگ سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور دیہاتوں پر حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں اور مختلف بھاری ہتھیاروں کے حملوں کے باعث گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں