حزب اللہ نے اپنی دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے بیروت کی بندرگاہ کا استحصال کیا : کانگریس
امریکی ایوان نمائندگان میں خارجہ امور کی کمیٹی نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں گذشتہ برس چار اگست کو بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے کے بعد لبنانی عوام کے ساتھ امریکا کی یک جہتی اور لبنان میں ایک محفوظ، خود مختار اور جمہوری ریاست کے قیام کی جاری مساعی کی تائید کا اظہار کیا گیا ہے۔
قرارداد کا منصوبہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے 20 ارکان کانگریس کی جانب سے پیش کیا گیا۔ قرارداد میں باور کرایا گیا کہ لبنان کا استحکام اور خود مختاری امریکا اور خطے میں اس کے حلیفوں کے مفاد میں ہے۔
قرارداد کے متن میں ارکان نے "خود مختار اور غیر جانب دار" فوج کے لیے امریکا کی سپورٹ پر زور دیا ہے۔ ارکان کے مطابق لبنانی فوج ملک کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے بنیادی عنصر ہے۔
عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم لبنانی فوج کو لبنان کی خود مختاری کے دفاع کو یقینی بنانے والا واحد ادارہ شمار کرتے ہیں۔ ہم لبنان میں حزب اللہ، داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنانی فوج کے ساتھ امریکی شراکت داری کو سپورٹ کرتے ہیں"۔
قرارداد کے متن میں حزب اللہ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ لبنان میں حکومتی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اس بات نے لبنان میں بدعنوانی اور بد انتظامی کے پھیل جانے میں بڑی حد تک کردار ادا کیا۔
مزید برآں ایران پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ لبنان کی خود مختاری اور اس کی تاریخ کے لیے خطرہ بننے پر کام کر رہا ہے۔ اس تاریخ میں امریکا کا شراکت دار ہونا اور مشرق وسطی میں جمہوری کھلاڑی کے طور پر کردار شامل ہے۔
قرارداد میں بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے خوف ناک دھماکے پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ امریکی ارکان نے لبنانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دھماکے کی وجوہات اور ذمے داران کو سامنے لانے کے لیے ایک شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیق کرائے۔ تحقیقاتی ٹیم میں بین الاقوامی ماہرین کو شامل کیا جائے۔ علاوہ ازیں لبنانی عوام کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر اقتصادی اصلاحات کو یقینی بنایا جائے۔
قرارداد میں امریکا کی جانب سے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے لبنان کو ہنگامی انسانی امداد پیش کیے جانے کو بھی سپورٹ کیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ امداد اداروں اور افراد کے پس منظر کی تحقیق کے بعد ان کے ذریعے براہ راست لبنانی عوام تک پہنچائی جائے۔
-
امریکا نے حزب اللہ کے اشتہاری کمانڈر کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کردی
بدھ کے روز امریکا نے حزب اللہ ملیشیا کے ایک اور کمانڈر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 5 ملین ڈالر کے مالی انعام کی ... بين الاقوامى -
لبنانیوں کو دھمکانے والی حزب اللہ القدس کو کیوں آزاد نہیں کرالیتی؟
ایک لاکھ جنگجو رکھنے والی لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے لبنان کی ایک اہم جماعت کو ’لبنانی فورسز‘ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن ... بين الاقوامى -
حزب اللہ سے ممکنہ معرکے میں 2000 میزائل یومیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: اسرائیل
اسرائیلی فوج کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی جنگ کی صورت میں اسرائیل کو ایک دن میں 2000 راکٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے اور ... بين الاقوامى