سعودی عرب: منشیات کے استعمال کی ترویج میں ملوث ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پرالزام ہے کہ وہ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر منشیات کے استعمال کی ترویج میں ملوث پایا گیا ہے۔

شمالی علاقے کے پولیس ترجمان کرنل متعب الخمیس نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور اس کی کھلے عام ترویج کرنے والے ملزم کو پکڑا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ایک مقامی شہری ہے جس کی عمر تیس سال کے درمیان ہے۔ اسے ایک ویڈیو میں کھلے عام منشیات کی ترویج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم نے غیر قانونی طور پر اسلحہ کی بھی نمائش کی اور ٹریک قانون کی خلاف ورزی کا بھی ارتکاب کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں