کرونا وائرس

سعودی عرب میں کرونا سے اموات کی شرح دو سال کی کم ترین سطح پر

جمعہ کو ایک کرونا مریض کی وفات،51 نئے کیسز کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی مقدس سرزمین میں اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کی جانب سے عوام کی صحت کے لیے کی جانے والی ان تھک کوششوں کے نتیجے میں کرونا کی وبا دم توڑنے لگی ہے۔ اس کا اندازہ کرونا کے تازہ ترین نئے کیسز اور اموات سے کیا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کا ایک مریض چل بسا۔ گذشتہ دو سال کے دوران کرونا سے روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات میں یہ کم ترین سطح ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں کرونا کے 51 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پہلے سے کرونا کا شکار 77 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement

جمعہ کو سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس (کووڈ 19) کے 51 نئے تصدیق شدہ کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا جس کے بعد سعودی عرب میں کیسز کی کل تعداد 548،162 ہوگئی ہے۔ 59 نئے صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 537،208 ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ روز کرونا سے ایک مریض چل بسا جس سے وائرس سے کل اموات 8،774 ہو گئی ہیں۔ 77 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

وزارت صحت نے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک کے ساتھ حفاظتی ویکسین کو کورس مکمل کرنے پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں