.

یمن: مآرب گورنری کے دو محاذوں پر31 کارروائیوں میں 92 حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعہ کو یمن میں عرب اتحادج فوج نے مآرب میں دو محاذوں پرحوثی ملیشیا کے خلاف 31 کارروائیوں میں 92 ایران نواز حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتحاد نے کہا کہ"ہم نے 24 گھنٹوں کے اندر الجوبا اور الکسارا میں 31 حوثی گاڑیوں کو 31 نشانہ بنایا۔ نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں 16 فوجی گاڑیوں کو کیا گیا جن میں کم سے کم 92 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ملک کے شمال مشرق میں مآرب گورنری میں مختلف محاذوں پر قبائلیوں اور اتحاد کی حمایت سے یمنی فوج کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔

جمعہ کو یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ فوجی دستے ایرانی حوثی ملیشیا کے خلاف پرتشدد لڑائیاں لڑ رہے ہیں اور مآرب گورنری کے جنوب میں حوثیوں کے حملوں کو پسپا کررہے ہیں۔

بیان میں بتایا کہ فوجی توپ خانے نے ایرانی حوثی ملیشیا کی نقل و حرکت اور اجتماعات کو مآرب گورنری کے جنوب میں الگ الگ مقامات پر نشانہ بنایا۔

فیلڈ ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان مآرب کے جنوب میں محاذوں پر ملیشیا کی بڑے پیمانے پر جارحانہ کوششوں کے بعد گذشتہ کئی گھنٹوں کے دوران متعدد مقامات پر پرتشدد لڑائیاں ہوئیں۔

ذرائع نے اشارہ کیا کہ حوثی ملیشیا نے 20 سے زیادہ حملے کیے مگر یمنی فوج اور قبائل نے حوثیوں کے حملے ناکام بنا دیے۔

دریں اثناء عرب اتحادی فوج نے مآرب کے جنوب میں محاذوں پر حوثی پوزیشنوں، کمک اور میکانزم پر اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ لڑائیوں اور فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ درجنوں گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔