.

سعودی اور امریکی بحریہ کے درمیان "بلیو ڈیفنڈر 21" مشقیں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان عسکری مشقیں Blue Defender 21 جاری ہیں۔ یہ مشقیں 'مغربی بیڑے' میں ہو رہی ہیں۔

گذشتہ عرصے میں ان مشقوں کے ضمن میں متعدد مشترکہ تربیت کے ادوار منعقد ہوئے۔ ان میں عمارتوں والے علاقوں میں لڑائی، عمارتوں پر دھاوا، ساحلوں کی صورت حال جاننے کی تربیت اور بارودی سرنگوں کی صفائی شامل ہے۔

علاوہ ازیں مشقوں میں شریک فورسز نے سمندر کے بیچ اتارے جانے کی تربیت بھی انجام دی۔ اس دوران میں شریک اہل کاروں نے مکمل پیشہ ورانہ طور پر تیاری کے اعلی معیار کا مظاہرہ کیا۔

اسی طرح مشقوں کے ذیل میں مختلف بحری اور تزویراتی شعبوں میں توسیعی لیکچروں کا بھی انعقاد ہوا۔

ان مشقوں کا مقصد شریک فورسز میں قیادت اور لڑائی کے تجربے کو بڑھانا ہے تا کہ عسکری اہلیت کی سطح کو بڑھانے میں سمندری عسکری کام کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں مختلف بحری کارروائیوں میں عسکری مہارتوں اور تجربوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔