اماراتی وزیر خارجہ کی دبئی ایکسپو میں اقوام متحدہ کی نائب سیکریٹری جنرل سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے دبئی ایکسپو 2020 میں اقوام متحدہ کی نائب سیکریٹری جنرل امینہ محمد سے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے امارات اور یو این کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون اور اقوام متحدہ کے سپورٹ پروگراموں کو مزید موثر بنانے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

Advertisement

اس کے علاوہ دونوں عہدیداروں نے موسمیاتی تبدیلی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے مشترکہ جدوجہد اور توانائی کے پائیدار ذرائع کی تلاش کے لئے قوتیں یکجا کرنےپر زور دیا۔

امینہ محمد اور شیخ محمد نے اقوام متحدہ کی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت اور عالمی شراکت داریوں کے قیام، تجربے اور مہارت کے تبادلے اور عالمی چیلنجز کو حل کرنے میں یو این کی اہمیت پر بات چیت کی۔

اس موقع پر شیخ عبداللہ نے اقوام متحدہ اور اس کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لئے امارات کی غیر متزلزل حمایت کا ایادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے پروگراموں کے ذریعے سے پائیدار ترقی کے مقاصد کو پورا کرنے میں کوشاں ہے جو انسانیت کی خدمت ہے۔

اس ملاقات میں امارات کی وزیر مملکت برائے بین االاقوامی تعاون اور دبئی ایکسپو 2020 کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الھاشمی نے بھی شرکت کی۔

دبئی ایکسپو میں اقوام متحدہ کا ایک علاحدہ پویلین قائم کیا گیا ہے جس کی تھیم کا نام "ہم عوام: مستقبل کی تعمیر میں مصروف" رکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں