.

آج 7 صوبوں میں موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے : سعودی محکمہ موسمیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج منگل کے روز سعودی عرب کے 7 صوبوں میں موسلادھار بارشوں ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے۔ اس دوران میں حدّ نظر بھی کم ہو جائے گی۔

ٹویٹر پر سلسلہ وار انتباہی ٹویٹس میں محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ابها، الحرجہ، النماص، تنومہ، خميس مشيط، سرات عبيدہ، ظہران، المجاردہ، بارق، رجال المع، محايل، ابو عريش، الحرث، الدائر، الريث، الطوال، العارضہ، العيدابی، فيفا اور ہروب میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اسی طرح الحجرہ، العقيق، الباحہ، بلجرشی، بنی حسن، فرعت غامد، الزناد، العرضيات، سبت الجارہ، ميسان، الشفا، الهدا اور طائف میں موسم ابر آلود اور تیز ہوا کے جھکڑوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکت کے علاقوں ابو عجرم، القريات، دومت الجندل، سكاكا، طبرجل، الخرمة، المويه، تربہ، رنيہ، البجاديہ، الدوادمی، عفيف، الزلفی، الخرج، دارالحکومت رياض، القويعيہ، المزاحميہ، حوطہ بنی تميم، رماح، شقراء، السليل، وادی الدواسر، العويقيلہ، حزم الجلاميد، رفحاء، طريف اور عرعر میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کے ساتھ ساتھ حدّ نظر میں انتہائی کمی کا امکان ہے۔