سعودی عرب: اسکول ملازم کا حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ روز سعودی عرب کے الباحہ کی المخواہ گورنری کے محکمہ تعلیم سے وابستہ امام محمد بن سعود انٹرمیڈیٹ اسکول کے صحن میں انتظامی شعبے کا ایک ملازم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق المخواہ محکمہ تعلیم کے سرکاری ترجمان ناصر العمری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ان کے ایک ساتھی خالد العمری اپنے اسکول پہنچے اور اسکول کے صحن میں ہی بے ہوش ہو گئے۔ ان کی طبی امداد کےلیے ہلال احمرکو طلب کیا گیا۔ اسے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ اسپتال لےجایا گیا مگر وہ اسپتال پہنچنے تک دم توڑ چکے تھے۔

العمری نےکہا کہ "موت فطری ہے اور ہم خدا سے اپنے ساتھی کے لیے رحمت اور بخشش اور اس کے تمام اہل خانہ اور چاہنے والوں کے لیے صبر کے لیے دعا گو ہیں۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا کہ سکول کے پرنسپل محمد العمری فوت ہونے والے اپنے ساتھ ملازم کے برتاؤ،حسن سلوک اور رویے کی تعریف کرتے ہیں۔اسپتال منتقلی کے دوران وہ ذاتی طور پر ان کے ساتھ تھے۔ تقدیر کا فیصلہ غالب آگیا لیکن یہ اللہ کی مرضی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے متوفیٰ کے بھائی سے رابطہ کیا جس نےبتایا کہ اس نے ایک ہفتہ قبل اپنے بھائی خالد سے رابطہ کیا تھا اور وہ بالکل ٹھیک اور خیریت سے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں