.

سعودی عرب: ویڈیونے گھرمیں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار کرا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار کرانے میں مدد کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین افراد سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک گھر میں گھس کر چوری کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملزمان میں اہل خانہ کی موجودگی میں گھر سے سامان لوٹا اور فرار ہو گئے۔

مشرقی علاقوں کے پولیس ترجمان میجر محمد الشہری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد متعدد سیکیورٹی اداروں نے اس کی چھان بین کی۔ اس ویڈیو میں تین افراد کو ایک گھر میں گھس کر چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے اس ویڈیو کی روشنی میں مزید انکوائری کی جس پر پتا چلا کہ تین ملزمان جن میں ایک مصری، ایک مقامی اور ایک بحرینی باشندے نے مل کر ایک گھر میں گھس کر چوری کی۔

پولیس نے واقعے کی انکوائری کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔