.

سعودی عرب کے سب سے بڑے تخلیقی سیزن "تنوين 2021" کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز عالمی ثقافتی مرکز (اثراء) کی جانب سے تخلیقی سیزن "تنوین 2021" کا آغاز آج ظہران شہر میں ہو رہا ہے۔ یہ اس ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن ہے۔ تنوین سیزن سعودی عرب کا سب سے بڑا تخلیقی سیزن شمار ہوتا ہے۔ اس مرتبہ ایونٹ میں 30 اہم مقررین کی شرکت کے علاوہ 10 پیشہ ورانہ کورس ، 7 تخلیقی ورکشاپس اور اپنی نوعیت کے 4 منفرد تجربات بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ یہ ایونٹ 27 اکتوبر سے 13 نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔

اثراء مرکز میں ڈائریکٹر پروگرامز اشرف فقیہ کے مطابق مرکز کے قیام کے بعد سے ثقافتی ، فنی ، تخلیقی اور سماجی منظر نامے میں مثبت تحریک سامنے آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "تنوين" کا سالانہ ایونٹ تخلیق کاروں کے لیے ثقافتی محرک اور عالمی مرکزی دروازے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

اثراء مرکز میں تخلیقی شعبے کی سربراہ مزنہ الزامل کے مطابق تنوین 2021 سیزن نئے لوازمات اور آلات کی پیش کش کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ ایونٹ لوازمات اور آلات کے اس کردار کا انکشاف کرے گا جو وہ ہمارے تخلیقی اعمال اور تخلیقی مستقبل کی تیاری میں ادا کر رہے ہیں۔

تنوین سیزن 2018ء میں پہلے ایڈیشن کے وقت سے ہی تخلیق کاروں اور مؤجدین کو عالمی ماہرین کے ساتھ مربوط کر رہا ہے۔ گذشتہ تین سیزنوں کے دوران میں مجموعی طور پر 1.65 لاکھ سے زیادہ افراد نے ایونٹ کا دورہ کیا اور 75 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ 103 مقررین ، 107 ورکشاپس ، 26 نمائشیں اور 52 براہ راست شوز بھی ایونٹ کا حصہ بنے۔