.

عرب اتحاد کی 26 کارروائیوں میں 105 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آج بدھ کو یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے مآرب شہر کے قریب دو علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے 105 ارکان کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

عرب اتحاد نے بدھ کو ایک بیان کہا کہ اس نے مآرب کے شمال مغرب میں تقریباً 30 کلومیٹر دور الکسارا اور 50 کلومیٹر جنوب میں الجوبا میں 26 ٹارگٹنگ آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 13 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 105 حوثی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

منگل کے روز اتحادی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی اہدافی کارروائیوں میں 85 حوثی جنگجو ہلاک اور 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الجوبا اور الکسارا میں 21 حوثی گاڑیوں اور عناصر کو نشانہ بنایا۔

عرب اتحاد نے مآرب کے آس پاس تقریباً دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے روزانہ کی بنیاد پر جاری فضائی حملوں میں 1900 سے زیادہ حوثی مارے گئے تھے۔

گذشتہ فروری میں حوثیوں نے مآرب پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک لڑائیوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں اور 55,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے۔