.

پٹرول پمپ میں لگی آگ بجھانے کی کہانی ، سعودی سیکورٹی اہل کار کی زبانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شمالی صوبے الجوف میں ایک فیول اسٹیشن پر لگی آگ بجھانے والے سعودی سیکورٹی اہل کار ثامر الناوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی دلیرانہ کارروائی پر روشنی ڈالی۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج گردش میں آنے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ثامر کے اقدام کو سراہا۔ اس ہمت و شجاعت نے اسٹیشن کو ممکنہ طور پر ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔

سعودی سیکورٹی اہل کار ثامر الناوی کے مطابق منگل کی صبح وہ الجوف کے ہوائی اڈے پر اپنی ملازمت کی انجام دہی کے واسطے نکلا تھا۔ راستے میں ایک فیول اسٹیشن پر ٹھہر کر ثامر وہاں ایک تجارتی مرکز میں داخل ہو گیا۔ اس دوران ایندھن بھروانے والی ایک گاڑی کا مالک پائپ نکالے جانے سے قبل ہی چل پڑا۔ اس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کی مشین کا "کارٹرج" کھنچتا چلا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

ثامر نے بتایا کہ وہ اس صورت حال کو دیکھ کر اسٹیشن پر موجود " آگ بجھانے والے آلے" کی جانب دوڑا اور اسے لے کر ایک پمپ مشین میں بھڑکتی آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔ چند منٹوں کے بعد وہ آگ بجھانے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ما سوائے ایک ایندھن پمپ مشین کے جو جل کر تباہ ہو گئی"۔