مشرقی سعودی عرب کےصنعتی شہر جبیل نے بدھ کے روز دنیا کے ’بہترین تعلیمی شہر‘کے لیے مختص ’یونیسکو‘ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔
جُبیل انڈسٹریل سٹی نے وزارت تعلیم اور قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے ساتھ مل کر’یونیسکو‘ کے عالمی ایوارڈ برائے ’لرننگ سٹیز‘ میں شرکت کے لیے ایک مربوط فائل جمع کرائی تھی۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا میں لرننگ سٹیز پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں منعقد 27 اکتوبر سے جاری ہے جو30 اکتوبر کو ختم ہوگی۔ اس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے گلوبل نیٹ ورک آف لرننگ سٹیز کے بہترین ممبران کا انتخاب کرتے ہوئے اس بار لرننگ سٹی ایوارڈ الجبیل شہر کو دیا ہے۔
یہ ایوارڈ دنیا بھر کی کمیونٹیز میں حصول علم کےحوالے سے بہترین شہروں کو ترقی دینے، معیاری تعلیم کو فروغ دینےاور سب کے لیے زندگی بھر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شاندار کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے اور سیکھنے اور تخلیقی صلاحیتیں حاصل کرنے والوں انعام دیتا ہے۔
سعودی عرب کا پہلا لرننگ سٹی
وزارت تعلیم کی کوششوں نے مقامی اور بین الاقوامی اداروں جیسے کہ یونیسکو ریجنل سینٹر فار کوالٹی اینڈ ایکسی لینس اور قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے ساتھ مل کر جبیل انڈسٹریل سٹی کو پہلے سعودی تعلیمی شہر میں تبدیل کیا ہے۔ اس میں جامع تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ بنیادی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک ہرایک کے لیے لرننگ اور سیکھنے کے کلچر کو عام کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس اعتبار سے یہ اعزاز سعودی عرب کے شہر الجبیل کو ملا ہے۔