سعودی عرب نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تعلق اور رابطوں میں ملوث "القرض الحسن ایسوسی ایشن" کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ یہ ایسوسی ایشن دہشت گرد تنظیم (حزب اللہ) کی حمایت میں ہونے والی سرگرمیوں سے منسلک ہے۔ یہ تنظیم حزب اللہ کے لیے فنڈز کے انتظام اور عسکری مقاصد کے لیے سپورٹ سمیت اس کی مالی معاونت کرتی ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم (حزب اللہ) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔ تنظیم کی مالی امداد کے ذرائع کو نشانہ بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری اور دوست ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔
سعودی عرب نے دہشت گردی کے جرائم اور اس کی مالی اعانت سے نمٹنے کے لیے شاہی فرمان M/21 مجریہ 12/2/1439 میں دہشت گردی اور اس کی مالی اعانت سے نمٹنے سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے انتظامی میکانزم، بشمول قرارداد نمبر1373 (2001) میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو سپورٹ فراہم کرنے والوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیاہے۔