شائقین کی نظریں سعودی عرب میں بین الاقوامی گولف اسٹارز چیمپئن شپ پر مرکوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اگلےماہ نومبر کے آغاز میں دنیا بھر میں گولف کے شائقین اور تماشائیوں کی نظریں سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع شاہ عبداللہ اکنامک سٹی پر مرکوز ہیں ، رائل گرینز کلب اور کورس "سعودی آرامکو خواتین کی بین الاقوامی گالف چیمپئن شپ" منعقد کی جائے گی۔ ویمن گولف چیمپئن شپ کا یہ مقابلہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تعاون سے یہ پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ کے زیراہتمام ہونے والے سلسلہ وار مقابلوں کا حصہ ہے۔

آرامکو کی دو بین الاقوامی چیمپئن شپ خواتین اسپورٹس اسٹارز کے ہفتہ بھر سیزن میں مقابلے جاری رہیں گے۔ اس میں یورپی خواتین کے ٹور کی چھتری تلے بہترین بین الاقوامی خواتین گالفرز کی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیموں کو مجموعی طورپر 2 ملین ڈالر کی رقم انعامات میں دی جائے گی۔

Advertisement

ایونٹس کا آغاز 4 کو ہوگا اور یہ 7 نومبر تک "سعودی آرامکو ویمنز انٹرنیشنل گالف چیمپئن شپ" کے عنوان سے جاری رہیں گے۔ اس میں دنیا بھر سے 100 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی جنہیں ٹائٹل جیتنے اور سب سے بڑا گولف حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

آرامکو ٹیم چیمپئن شپ سیریز

سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی ’آرامکو‘ ٹیم چیمپئن شپ سیریز کا انعقاد 10 سے 12 نومبر تک کیا جائے گا جو کہ عالمی سیریز کا آخری راؤنڈ ہے جس کا آغاز لندن سے اسپین کے سوٹوگرینڈے سے ہوتا ہوا نیویارک تک پہنچا تھا۔ یہ سیریز گولف میں ایک نیا تصور ہےجو اس سال کے شروع میں خواتین کے یورپی ٹور پر منظور شدہ چار ٹورنامنٹس پر مشتمل ہے۔

ٹورنامنٹ کا نظام ٹیموں کی شرکت پر مبنی ہےجن میں سے ہر تین میں سے ایک پیشہ ور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں شوقیہ زمرے میں درجہ بند کیا گیا ہے۔ بہترین کار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کےلیے8 لاکھ ڈالر کے علاوہ دو لاکھ ڈالر الگ سے ادا کیے جائیں گے۔

ڈنمارک کی ایملی پیڈرسن اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے واپس آئیں گی
ڈنمارک کی ایملی پیڈرسن اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے واپس آئیں گی

چارلی ہال

چارلی ہال نیویارک کے دورے میں اپنی شرکت کے بعد لگاتار دوسرے سال سعودی عرب واپس آئیں۔ اس دوران انہوں نے ایک شاندار کارکردگی پیش کی جو انفرادی ایوارڈ کے حصول پر منتج ہوئی۔ سعودی عرب میں نے پچھلے سال کے مقابلے میں حصہ لیا تھااس کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم بہت اچھا تھا اور میں وہاں واپس آنے کی دوبارہ بے تابی سے منتظر تھی۔

25 سالہ انگلش کھلاڑی نے مزید کہا کہ "آرامکو ٹیم چیمپئن شپ سیریز نہ صرف پیشہ ور کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے، بلکہ یہ شوقیہ افراد کے لیے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ شائقین کے لیے تفریح کا بہترین موقع ہے۔"

ہال نے گولف کی ترقی میں سعودی گالف اور آرامکو کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "سعودی گالف اور آرامکو دونوں کی طرف سے فراہم کردہ تعاون واقعی قابل ذکر اور باعث تحسین ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں