سعودی عرب میں سب سے موٹا شخص ایک بارپھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے سب سے موٹے شخص کے لیے وہ لمحہ ناقابل بیان مسرت کا حامل تھا جب وہ چھ برس بعد ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر چند قدم چلنے میں کامیاب ہو گیا۔

سعودی نوجوان منصور الشراری نے اپنا وزن 500 کلو گرام سے کم کر کے 227 کلو گرام تک پہنچا دیا۔

Advertisement

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے منصور نے بتایا کہ اسے گذشتہ برس ذو الحجہ کے مہینے میں طبی شعبے کے خصوصی طیارے کے ذریعے علاج کے واسطے الجوف سے ریاض منتقل کیا گیا تھا۔

منصور کے مطابق مطلوبہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی میں اس کا آپریشن (Sleeve Gastrectomy Surgery) کیا گیا۔ یہاں تک کہ اس کا وزن کم ہو کر 227 کلو گرام تک آ گیا۔ منصور کا علاج جاری ہے۔

سعودی نوجوان نے واضح کیا کہ وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا جو اسے بدھ کے روز اس وقت حاصل ہوئی جب وہ 6 برس بیٹھے رہنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا۔

سعودی عرب میں سوسائٹی فار لیپرو اسکوپک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الضحیان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا "چھ برس تک چلنے سے قاصر رہنے کے بعد منصور الشراری نے اب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ جانے کی تیاری شروع کر دی ہے،اس کا وزن کم کرانے کی کوشش میں 60 سے زیادہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور تکنیک کاروں نے حصہ لیا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں