سعودی عرب نے دوبارہ عمرہ کی ادائی کے لیے وقفے کی شرط ختم کردی

اجازت نامہ ختم ہونے کے بعد بکنگ کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے دوسری بار عمرہ کی ادائی کے لیے کم سے کم 15 دن کے وقفے کی شرط ختم کردی ہے۔

اب کوئی بھی مسلمان ’اعتمرنا‘ یا ’توکلنا‘ ایپس میں سے کسی ایک کے ذریعے دوبارہ عمرہ کی ادائی کے لیے بکنگ کی درخواست دے سکتا ہے۔

Advertisement

اخبار’عکاظ‘کے مطابق کل جمعرات سے عمرہ کی ادائی کے لیے بکنگ کی سہولت فعال کردی گئی ہے۔ عمرہ کی ادائی کا پہلے اجازت نامے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ دوبارہ عمرہ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اب دو بار عمرہ کی ادائی کے درمیان زمانی وقفے کی پابندی نہیں رہی ہے۔ کوئی بھی مسلمان ’اعتمرنا‘ یا ’توکلنا‘ ایپس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے 17اکتوبر کو مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کو پوری گنجائش کے مطابق زائرین کے لیے کھول دی تھی۔ اس موقعے پر نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کر دی گئی تھی

مقبول خبریں اہم خبریں