کل جمعرات کو سعودی عرب کے شہر طائف میں معشی، مسرہ، الخالدیہ اور الہدا روڈ کے اطراف میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹو یٹر‘ پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں شہر کے صنعتی علاقے میں موسلادھار بارش دیکھی جا سکتی ہے۔
شاهد🔴#الطايف_الان سيول تحديدا الصناعية
— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) October 28, 2021
الخميس ٢٢ ربيع أول ١٤٤٣
المصدر: @ClimatJazeera pic.twitter.com/lnENKPgzT3
سعودی عرب کی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے کل طائف گورنری میں گرج چمک کے ساتھ بارش، نچلی ہواؤں اور وژن کی کمی سے خبردار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا ہےکہ وہ ایسے موجودہ صورت حال میں احتیاط برتیں اور ہدایات پر عمل کریں۔