.

مملکت میں 745 نئے صنعتی لائسنس جاری، 577 فیکٹریوں نے پیداوار شروع کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صنعت ومعدنیات نے سال رواں 2021 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 745 نئے صنعتی لائسنس جاری کیے ہیں-

صنعتوں میں لگایا جانے والا سرمایہ 75 ارب ریال کے لگ بھگ ہے- 577 فیکٹریوں نے پیداوار کا آغاز کردیا ہے- 47 ہزار سے زیادہ افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں- ان میں سے 40 فیصد سعودی ہیں-

صنعتی معلومات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021 تک مملکت میں فیکٹریوں کی مجموعی تعداد 10192 تک پہنچ گئی- ان پر 1.33 ٹریلین ریال کے لگ بھگ سرمایہ لگا ہوا ہے-

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں وزارت صنعت و معدنیات نے76 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے- ان پر لگائے جانے والے سرمائے کا حجم ایک ارب ریال کے لگ بھگ ہے جبکہ 104 فیکٹریوں نے مذکورہ عرصے کے دوران پیداوار کا آغاز کردیا- ان پر سرمائے کا حجم 51 ارب ریال سے زیادہ کا ہے-

صنعتی شعبے نے ستمبر کے مہینے میں 6.203 ملازمتیں فراہم کیں ان میں سے 1120 سعودی ملازم ہیں-

صنعتی ومعدنیاتی معلومات کے قومی مرکز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران نئے صنعتی لائسنسوں میں سے 88 فیصد کا تعلق چھوٹی فیکٹریوں سے ہے- ان میں سے 69 فیصد نے پیداوار شروع کردی-