.

کویت میں راہ چلتے ڈاکٹر کو کار سے کُچلنے کے واقعے کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو کی سرکاری سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر کے کچلے جانے کا ہولناک واقعہ سامنے آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور اس نے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ایک ویران شاہراہ پر چل رہا ہے جب کہ عقب سے آنے والی خاکی رنگ کی ایک کار اسے ٹکر مار دیتی ہے اور وہ زمین پر گر جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص ایک میڈیکل ڈاکٹر ہے جس کی شناخت حسین جرخی کے نام سے کی گئی ہے۔ کار کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہوا ہے اور اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں جب کہ بہت زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی حالت خطرے میں ہے۔ اسے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سے راہ گیر ڈاکٹر کو ٹکر مارنے والے شخص نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ اس سے تفتیش جاری ہے۔