عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج اتوار کو علی الصبح المنصور کے علاقے کئی متعدد راکٹ آ کر گرے۔ یہ علاقہ گرین زون کے حساس ترین علاقے کے نزدیک واقع ہے۔ گرین زون میں امریکی سفارت خانہ اور عراقی حکومتی صدر دفاتر واقع ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں 3 کیٹوشیا راکٹ گرے جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ایک شہری کی گاڑی اور ایک عمارت کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔
تقریبا چار ماہ بعد گرین زون کے نزدیک راکٹوں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
یاد رہے کہ عراقی حکام نے ہفتے کے روز بغداد کے علاقے الشعلہ میں راکٹ لانچنگ پیڈ ضبط کیا تھا۔ پیڈ میں کیٹوشیا راکٹ موجود تھے۔
واشنگٹن کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے عراقی مسلح گروپ ہیں جن کا ایران سے رابطہ ہے۔ یہ گروپ عراق سے امریکی افواج کے کوچ نہ کرنے کی صورت میں ان افواج کو نشانہ بنانے کی بارہا دھمکی دے چکے ہیں۔
رواں سال 26 جولائی کو بغداد اور واشنگٹن کے بیچ ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس کے تحت رواں سال کے آخر تک عراق میں لڑائی کے لیے موجود امریکی افواج کوچ کر جائیں گی۔ اس کے باوجود وقتا فوقتا حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بغداد : انتخابی نتائج کے خلاف الحشد الشعبی کے حامیوں کا دھرنا جاری
عراق میں الحشد الشعبی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے حامیوں کی جانب سے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے گرین زون میں گذشتہ ہفتے شروع ہونے والا دھرنا ابھی تک ... بين الاقوامى -
مقتدی الصدر آئندہ حکومت کی تشکیل کے مذاکرات کے لیے بغداد پہنچ گئے
عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ اور شیعہ رہ نما مقتدی الصدر آج پیر کے روز دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔ وہ سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور آئندہ حکومت ... بين الاقوامى -
قآنی ایران نواز حکومت بنانے کے لیے بغداد میں موجود ہیں:ذرائع
تہران نواز ملیشیاؤں کی انتخابی نتائج کے خلاف سڑکوں پرآنے کی دھمکی بين الاقوامى