سعودی ارامکو : تیسری سہ ماہی میں خالص منافع 158% زیادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ارامکو کمپنی نے اتوار کے روز رواں مالیاتی سال کی تیسری سہ ماہی کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے خالص منافع میں 158% کا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 114.09 ارب ریال کا خالص منافع ہوا۔ اس کے مقابل گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران میں یہ منافع 44.21 ارب ریال رہا تھا۔

کمپنی کی آمدنی 79.5% اضافے کے ساتھ 359.09 ارب ریال تک پہنچ گئی جب کہ گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران میں آمدنی کا حجم 200.06 ارب ریال تھا۔

رواں مالیاتی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران میں ارامکو کمپنی کے منافع میں 121.6% کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کا حجم 291 ارب ریال ہو گیا۔ اس کے مقابل گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران میں کمپنی کو 1313.31 ارب ریال کا منافع حاصل ہوا تھا۔

ابتدائی نو ماہ کے دوران میں کمپنی کی مجموعی آمدنی 71.9% اضافے کے ساتھ 943.52 ارب ریال ہو گئی۔ گذشتہ برس اسی عرصے میں 548.86 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں