سعودی عرب کی عدن میں دہشت گرد دھماکے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت خارجہ نے یمن میں عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے نزدیک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اس دہشت گرد کارروائی کے پیچھے بدی کی قوتیں ہیں اور یہ صرف یمن کی آئینی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ برادر یمنی عوام کے خلاف ہے۔

Advertisement

بیان میں یمن اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت پہلے روز کی طرح ابھی برادر ملک اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ساتھ ہی تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ریاض معاہدے پر عمل درامد کو مکمل کریں تا کہ یک صف ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے اور ملک میں امن و استحکام کو واپس لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز یمن کے جنوبی شہر عدن میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے نزدیک ایک کار بم دھماکا ہوا۔ دھماکے میں ایک ہوٹل کے نزدیک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک اعلی سطح کے سرکاری ذمے دار کے مطابق دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے اور وہ تمام شہری ہیں۔ اس دوران میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں