قطر کی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک کے ساتھ بحران کو ہوا دینے والے لبنانی وزیر اطلاعات جارج قرداحی کے بیان پر "گہری تشویش" کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی وزیر اطلاعات قرداحی کے بیانات ان کے ملک اور عرب مسائل کے تئیں ایک غیر ذمہ دارانہ موقف ہے۔
وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی وزیر کو اپنے ملک کو غیر ملکی بحرانوں میں نہیں ڈالنا چاہیے تھا۔
قطر نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے اور پڑوسی ممالک کے درمیان جاری تناؤ کو ختم کرنےکے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ لبنانی وزیر اطلاعات کے متنازع بیان پر سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرتے ہوئے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے اور بیروت میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ ہر طرح کی درآمدات بھی معطل کر دی ہیں۔
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی بیروت سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔
-
یمن جنگ پرلبنانی وزیرقرداحی کا سعودی عرب مخالف بیان؛یواے ای اوربحرین کاسخت احتجاج
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے لبنان کے وزیراطلاعات جارج قرداحی کے یمن جنگ سے متعلق سعودی عرب مخالف بیان پر سخت احتجاج کیا ہے۔دونوں ملکوں کی وزارت ... بين الاقوامى -
لبنان کے ساتھ کوئی بحران نہیں،ایرانی آلہ کاروں کی وجہ سےوہ بحران زدہ ہے:شہزادہ فیصل
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ (ان کے ملک کا) لبنان کے ساتھ کوئی بحران نہیں ہے بلکہ ایران کے آلہ کاروں کی بالادستی کی وجہ سے یہ ملک ... بين الاقوامى -
یواے ای نے لبنان سے سفیرکوواپس بلالیا، شہریوں کوبیروت نہ جانے کا مشورہ
متحدہ عرب امارات نے لبنان میں متعیّن اپنے سفیرکو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے اوراپنے شہریوں کو اس ننھے عرب ملک کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یواے ای ... بين الاقوامى -
لبنانی صدرسفارتی بحران کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں
لبنانی صدر میشیل عون نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔انھوں نے اس خواہش کا اظہارسعودی عرب کی جانب سے بیروت سے اپنے سفیرکو ... مشرق وسطی -
وزیر اطلاعات کا غیر ذمے دارانہ بیان، لبنانی معیشت کو 1.5 ارب ریال خسارے کا سامنا
لبنانی وزیر اطلاعات جارج قرداحی کی جانب سے دیے گئے نامناسب بیان کے سبب ان کے ملک کو سالانہ قریبا 1.5 ارب ریال (538.8 کروڑ ڈالر) کے نقصان کا خطرہ پیدا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کا لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
لبنان سے مملکت کو تمام درآمدات روکنے کا فیصلہ مشرق وسطی